خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Monday, August 07, 2017 خبر کوڈ : 68860
آیت اللہ صافی گلپائیگانی:
اہل بیت اورامام زادوں کا احترام دین کا شعائر ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: قم کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ حدیث شریف ثقلین کی بنا پراہل بیت علیہم السلام اورامام زادوں کی عزت واحترام کرنا دین کے شعائر اورمسلمانوں کی اصلی ذمہ داری ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بندرعباس کی رپورٹ کے مطابق حضڑت سید محمد بن علی الہادی علیہ السلام کےمقام کی قدردانی نامی سیمینارمیں حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی کا مکمل پیغام مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللّه الرحمن الرحيم

قال اللّه الحکيم في کتابه الکریم:

قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى

حدیث شریف ثقلین کی بنا پراہل بیت علیہم السلام اورامام زادوں کی عزت واحترام کرنا دین کے شعائر اورمسلمانوں کی اصلی ذمہ داری ہے۔ جس طرح قرآن مجید مسلمانوں کےلیے ہدایت کی کتاب  اور زندہ وجاوید آسمانی قانون ہے، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عترت واہل بیت لوگوں کے ہادی اورگمراہی وضلالت سےگمراہوں کی نجات دینے والے بھی ہیں۔ لہذا سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی پیروی کریں اوران سے زندگی کے طورطریقوں کو سیکھیں۔

ان ہستیوں کی سیرت سےآگاہی اوران کی زندگی کا مطالعہ تمام مسلمانوں کےلیےبہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ کیونکہ جب ہم ان کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہےکہ انہوں نےدین اسلام اورمکتب اہل بیت علیہم السلام کے نورانی معارف کی ترویج کےلیے بہت زیادہ زحمتیں برداشت کی ہیں اوراس راہ میں بہت سے امام زادوں نےاس راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے اوراپنے پاکیزہ خون سے اسلام کے پاکیزہ درخت کی آبیاری کی ہے۔ انہیں امام زادوں میں سےایک واجب الاحترام امام زادے حضرت سید محمد بن الامام علی الہادی علیہما السلام کی ہستی ہےکہ جو بہت بلند روحانی اور معنوی مقام رکھتے ہیں اوربندہ حقیرنے بھی کئی مرتبہ ان کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے۔

۱۰  ذي القعدة الحرام ۱۴۳۸                                                           لطف الله صافي

۶۴۷۰۷۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں