خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Tuesday, August 08, 2017 خبر کوڈ : 68868

آل سعود کے توسط سے العوامیہ کے لوگوں کے حقوق کی پامالی
خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی روزنامہ(واشنگٹن پوسٹ) نے اپنے ایک آرٹیکل میں سعودی عرب میں انسانی حقوق اورآزادی اظہارکی خلاف ورزی پرشدیدتنقید کرتے ہوئے حکومت آل سعود کو پسماندہ اورپتھر کے دورکی حکومت قراردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے سانا کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہےکہ سعودی عرب پتھرکےدورمیں زندگی  بسرکررہا ہے اوراس ملک میں انسانی حقوق اورآزادی اظہارکو پامال کیا جارہا ہے۔

یہ آرٹیکل ایسے وقت میں لکھا گیا ہےکہ سعودی حکومت کی فورسز نےالقطیف صوبہ کے شہر العوامیہ کے خلاف خانہ جنگی شروع کررکھی ہے اورسماجی عدالت کے قیام کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کےلیے گزشتہ کئی مہینوں سے اس شہرکا محاصرہ کررکھا ہے۔

واشنگٹن پورسٹ نے اپنے اس آرٹیکل میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ۲۰۳۰ء تک کے ہدف کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بن سلمان نے اپنے اس ہدف میں ایسے ترقی یافتہ ملک کی تعمیر کا وعدہ دیا ہے کہ جس میں تمام شہری اپنی آرزووں کو پہنچ جائیں گے البتہ یہ وعدہ، مخالفین کے ساتھ کیے گئے برتاو کے ساتھ تضاد رکھتا ہے۔

اس روزنامہ نے لکھا ہےکہ انسانی حقوق کے ماہرین کے بقول آل سعود کےعہدیداروں کے پاس بعض  شہریوں کی گرفتاری کی کوئی دلیل نہیں ہے اورایک سعودی  شہری کے خلاف ظالمانہ حکم صادرکیا گیا ہے۔اس کا شخص کا نام رائف بدوی ہے کہ جو مشہوروبلاگ نویس ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے آخرمیں لکھا ہےکہ اگرسعودی عرب کے حکام موجودہ حالات کے مطابق چلنا چاہتےہیں تو انہیں ۱۴شیعہ شہریوں کے خلاف ظالمانہ اوروحشیانہ احکام کو منسوخ کرنا چاہیے کہ جنہیں مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

۶۴۷۳۱۷

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں