خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Wednesday, August 09, 2017 خبر کوڈ : 68883

سورہ لقمان کی آیت نمبر۲۰ میں پوشیدہ نعمت سےکیا مراد ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: میں نے اپنے مولا موسی بن جعفرعلیہ السلام سےاس الہی کلام(وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ) کی تفسیر کے بارے میں پوچھا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا: ظاہری نعمت سے مراد ظاہری امام ہیں اورباطنی نعمت سےمراد امام غائب ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق قرآن مجید سورہ مبارکہ لقمان کی آیت نمبر۲۰میں فرماتا ہے:«أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً ۗ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُنِيرٍ) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں اورجوکچھ زمین میں ہے اللہ نے تمہارے لیےمسخرکیا ہے اورتم پراپنی ظاہری اورباطنی نعمتیں کامل کردی ہیں اور(اس کے باوجود) کچھ لوگ اللہ کے بارے میں بحث کرتے ہیں حالانکہ ان کےپاس نہ علم ہے اورنہ ہدایت اورنہ کوئی روشن کتاب۔(۱)

اللہ تعالیٰ کی نعمتیں وسیع اوربہت زیادہ(أسبَغ) ہیں،لوگوں کے اختیارمیں ہیں(علیکم) اورمختلف قسموں کی ہیں(ظاھرۃ وباطنۃ)۔ اس آیت میں دو قسم کی نعمتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ ظاہری نعمت جیسے سلامتی، رزق وروزی اورزیبائی وغیرہ اورباطنی نعمت جیسے ایمان، معرفت،ا طمینان،اچھا اخلاق، غیبی امداد،علم، فطرت اورولایت وغیرہ ہے۔

محمد بن زیاد ازدی نےکہا ہے کہ میں نے موسی بن جعفرعلیہ السلام سےاس الہی کلام(«وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ) کے بارے میں پوچھا توآپ نےفرمایا: ظاہری نعمت،ظاہری امام اورباطنی نعمت، امام غائب ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ کیا ائمہ اطہارعلیہم السلام کے درمیان کوئی ایسا امام ہےکہ جو غائب ہو جائے؟ توآپ علیہ السلام نے فرمایا: جی ہاں وہ خود تو لوگوں کی نظروں سےغائب ہوجائیں گے لیکن مومنین کے دلوں سے ان کی یاد غائب نہیں ہوگی۔ وہ ہمارے بارہویں امام ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے لیے ہرمشکل مسئلے کو آسان اورہردشوارمسئلے کو ہموارکردے گا اوران کے لیے زمین کے خزانے ظاہرکردے گا اورہردورچیز کو ان کے قریب کردے گا اوران کے توسط سے تمام جابردشمنوں کو تباہ وبرباد کردے گا اوران کے توسط سے ہرسرکش شیطان کو ہلاک کردے گا۔ وہ کنیزوں کی سردار کے بیٹے ہیں، جن کی ولادت لوگوں سے مخفی اوران کا نام لینا مناسب نہیں ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں ظاہر کرے گا اورزمین کو عدل وانصاف سے بھردے جس طرح کہ وہ پہلے ظلم وستم سے بھرچکی ہوگی ۔ (۱)

ماخذ:

۱-  کمال الدین و تمام النعمة، ج2، ص 389

محسن قرائتی کی کتاب( پرتوی از آیہ ھای مہدوی) سے اقتباس

۶۴۲۷۹۸

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں