خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Thursday, August 10, 2017 خبر کوڈ : 68909

عراقی فوج نے تلعفر کا محاصرہ مکمل کرلیا
خبررساں ایجنسی شبستان بغداد میں عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی رسول نے بتایا ہے کہ تلعفر کے محاصرے کا مقصد اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے فوجی کارروائی کا آغاز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شہر کا محاصرہ مکمل کرلیا ہے اور شام کی سرحدوں سے داعش کی رسد کے تمام راستے کاٹ دیئے ہیں۔
بریگیڈیئر یحی رسول کا کہنا تھا کہ کاروائی والے علاقے کی وسعت کو دیکھتے ہوئے، اس مشن کی تکمیل میں کئی ہفتے درکار ہوں گے۔
 ایک اور اطلاع کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تلعفر کے قریب، دہشت گرد گروہ داعش کے ایک قافلے کو نشانہ بنا کراسے تہس نہس کردیا ہے۔
اس حملے کے نتیجے میں قافلے میں شامل گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں