خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Thursday, August 10, 2017 خبر کوڈ : 68910

ایرانی اسپیکر کی جانب سے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت
خبررساں ایجنسی شبستان ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کے روز پاکستان کے چیئرمین سینیٹ 'میاں رضا ربانی' اور اسپیکر قومی اسمبلی 'سردار ایاز صادق' کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں پاک،افغان سرحد کے قریب دھماکے اور لاہور میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا

انہوں نے ان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اپنی دلی ہمدری کا اظہار بھی کیا.

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایسے واقعات سے خطی اور عالمی امن و سلامتی کو دہشتگردوں کے خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان قریبی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو خود دہشتگردی کا شکار ہے، اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے برادر اور ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں