خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Friday, August 11, 2017 خبر کوڈ : 68913

ایران کی فوج دشمن سے مقابلے کے لیے تیار: جنرل رضا پوردستان
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوريہ ايران كے ڈپٹی كمانڈرانچيف بريگيڈير جنرل احمد رضا پوردستان نے تہران كی آرمی يورنيورسٹی كے دورے كے موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے دشمن جديد ٹيكنالوجی سے ليس اسلحے اور جارحيت پر مبنی جنگی سازوسامان كے ساتھ ہمارے ملک كو نقصان پہنچنا چاہتے ہيں ليكن ہم اپنے ايمان كی طاقت اور پوری تياری كے ساتھ دشمن كی چالوں اور سازشوں سے مقابلے كے لئے تيار ہيں۔

نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ ایرانی قوم کے سامنے بے بس ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران اب ایک عالمی طاقت بن رہا ہے۔

حسین سلامی نے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی معاشرے کو اقتصادی پابندیوں اور سیاسی عزائم سے نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اسلامی انقلاب نے دشمنوں کے سارے عزائم ناکام بنا دئیے۔

سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ نے اب تک دنیا میں مختلف ممالک پر قبضہ کیا اور متعدد حکومتوں کو گرانے میں ملوث رہا مگر وہ آج ایرانی قوم کے سامنے بے بس ہوچکا ہے اور اس نے ہمارے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں