خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Friday, August 11, 2017 خبر کوڈ : 68914

ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی
خبررساں ایجنسی شبستان جاپان کی ساسا کاوا پیس فاؤنڈیشن میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدہ کی عالمی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور نہ صرف سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کے ذریعے اس کی توثیق ہوئی بلکہ یورپی یونین اور عالمی برداری بھی اس معاہدے کی حمایت کر رہی ہے۔
سید عباس عراقچی نے امریکہ کی بہانہ تراشیوں اور ایران کے میزائل پروگرام کی بنیاد پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو بلاجواز اور ناقابل قبول قرار دیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور ایرانی عوام کی توانائیوں اور صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی باہمی دلچسپی کے معاملات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر، جاپانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے ان دنوں ٹوکیو کے دورے پر ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں