خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Saturday, August 12, 2017 خبر کوڈ : 68920
آیت اللہ موحدی کرمانی:
یوم حساب وہ دن ہے کہ جب ہمیں جواب دینا ہوگا
سماجی: آیت اللہ موحدی کرمانی نے گذشتہ روز تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کے دوران اپنے آپ اور دوسروں کو تقوا اختیار کرنے اور دنیوی اور اخروی امور کو منظم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا آیات قرآن اور روایت کی روشنی میں ہمیں دنیا میں اپنے کردار کی طرف توجہ کرنی چاہئے تاکہ آخرت میں نقصان نہ اٹھائیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورت کے مطابق تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے گذشہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں روز قیامت کے حساب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا قیامت کے دن انسان کو مطالبہ کرنے والوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ہمیں متوجہ رہنا چاہئے کہ قیامت کے دن کس انسان کو ایسے افرد کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس سے مطالبہ کرنے والے ہوں اور ممکن ہے امام مہدی(عج) بھی آئیں اور ہمیں مخاطب کرکے فرمائیں کیوں خمس نہیں دیا تھا مگر آپ کو معلوم نہیں تھا کہ خمس میرا اور سادات کا حق ہے۔

تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا قیامت کے دن انسان اپنے ماں، باپ، اولاد اور بھائیوں کو دیکھ کر دور بھاگیں گے کیونکہ ان کے حقوق اس کی گردن پر ہیں اور اب انہیں ان حقوق کا حساب دینا ہوگا۔

648020

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں