خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Sunday, August 13, 2017 خبر کوڈ : 68926

داعش نے کوئٹہ (پاکستان) میں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کر لی
شبستان نیوز: دہشت گرد گروہ داعش نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پاک فوج کے مطابق اس حملے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

شبستان نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے داخلی امور کے وزیر سرفراز بگٹی نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یہ بم ایک کار میں رکھا گیا تھا جو کوئٹہ میں گشت پر مامور تھی۔

دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ گروپ ’’ولایت خراسان‘‘ نے ان حملوں کے فوری بعد ان کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی طرف سے بھیجا جانے والا خود کش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گیا تھا۔ جس نے ہجوم میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا  جس کے نتیجے ۱۷ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے ذرائع کیkw طرف سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے ۱۱ فوجی جبکہ ۴ عام شہری ہیں۔

اس دھماکے کے بعد کوئٹہ کی سیکیورٹی میں اضافہ اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

648299

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں