خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Sunday, August 13, 2017 خبر کوڈ : 68928

موقوفات کو لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کی طرف راغب کرنا چاہیے
شبستان نیوز : صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ موقوفات کو اس طرف راغب کرنا چاہیے کہ وہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کریں۔ ان ضروریات میں سے کاروباری، علمی، صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے ضروریات کو اولیت دی جائے۔

قزوین سے شبستان نیوز ایجنسی نے قزوین کے امام جمعہ کے دفتر روابط عمومی کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے شہر البرز کے عہدیداران کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقوفات و صدقات کے اداروں کی اس جانب رہنمائی کرنی چاہیے اور انہیں اس بات پر ابھارا جائے کہ وہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ موقوفات اور صدقات کی پرانی روش لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی کاروباری، علمی، صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے ضروریات کو زیادہ ترجیح دینی چاہیے۔ اور وقف و صدقات کے شعبے میں علمی بنیادوں پر لوگوں کی ضروریات کی رتبہ بندی کی جائے۔

صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے شہر الوند میں صحت کے حوالے سے قائم کیے جانے والے ایک مرکز کے قیام کے حوالے سے عہدیداران اور ذمہ داران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مراکز کا قیام بتاتا ہے کہ اس شہر کے حکام شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔

648276

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں