خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Sunday, August 13, 2017 خبر کوڈ : 68930
انسانی حقوق کےمبصر کاانتباہ:
سعودی عرب حج کو سیاسی مسئلہ نہ بنائے
خبررساں ایجنسی شبستان: یورو میڈٹیریرین انسانی حقوق کے مبصر نےمذہبی آزادی کی بین الاقوامی انجمن سے مطالبہ کیا ہےکہ اسےاس بات پریقین حاصل کرنا چاہیےکہ سعودی عرب حج کو سیاسی نہ کرے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنانہ گالف ٹائمز کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ مذہبی آزادی کی بین الاقوامی انجمن میں خطاب کے دوران یہ درخواست پیش کی گئی ہےکہ جس میں قطری زائرین کے خلاف سعودی عرب کےاقدامات پرحاضرین کی توجہ کو جلب کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے اس مبصر نےاعلان کیا ہےکہ پرشین گلف کے بحران اورقطرکے محاصرے کے بعد قطری حاجیوں کو مختلف قسم کی پابندیوں کا سامنا ہےکہ جس نے اس فریضےکو انجام دینے کے لیے ان کی توانائیوں کو متاثرکیا ہوا ہے۔

اس مبصرنےاس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ سعودی عرب نے اس بات کی تائید کی ہےکہ قطر کے زائرین فقط دوائیرپورٹس کے ذریعے اپنی سرزمین میں داخل ہوسکتےہیں اورانہیں فقط دوحہ کے ذریعے سفرکرنا چاہیے۔

سعودی عرب کے حج وعمرہ کے وزیرنےاعلان کیا ہےکہ اس کے ملک نے حاجیوں کی سہولت کے لیے تمام وسائل سے استفادہ کررہا ہے اورانہوں نے حج کو سیاسی کرنےکے مسئلےکو ناقابل قبول قراردیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ اس دعوی کے باوجود ریاض ماضی میں بھی حج کو سیاسی کرتا رہا ہے اورآج کل قطرکے ساتھ اس قسم کا برتاو کیا جارہا ہے۔

۶۴۸۲۶۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں