خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۶

الخميس ٢٦ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Thursday, December 14, 2017

وقت :   Sunday, August 13, 2017 خبر کوڈ : 68932

کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کے وفد کا شام کا دورہ
خبررساں ایجنسی شبستان: شام کے وزیرخارجہ کےمشیرفیصل مقداد نےاعلان کیا ہےکہ کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کا ایک وفد شام کے علاقے خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ کے بارے میں تحقیقات انجام دینے کےلیے شام کا سفرکرے گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ شام  کے وزیرخارجہ کے مشیرفیصل مقداد نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا ایک وفد آئندہ دس دنوں تک خان شیخون شہرمیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے لیے دمشق میں داخل ہوگا۔

مقداد نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ شامی حکومت اس تنظیم کےماہرین کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گی تاکہ حقیقت کھل کرسامنے آسکے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ رواں سال کی ابتداء میں شام کا وزٹ کرنے والی اس تنظیم کا وفد سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے خان شیخون نہیں جا سکا تھا؛اسی طرح حمص کے نواح میں واقع الشعیرات ائیربیس کا بھی وزٹ نہیں کرسکا تھا۔

شامی وزیرخارجہ کے مشیر نےکہا ہے کہ ہم ان سے مطالبہ کریں گےکہ وہ الشعیرات ائیربیس پر جائیں اورشام بھی کچھ اسناد ان کے سامنے پیش کرے گا کہ دمشق کا شیخون میں زہریلی گیس سے استفادہ کرنے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

۶۴۸۳۴۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

منتخب خبریں