خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۶

الخميس ٢٦ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Thursday, December 14, 2017

وقت :   Sunday, August 13, 2017 خبر کوڈ : 68934

امام زمانہ(عج) کی خوشبوکے بارے میں مرحوم حاجی ابہری کی روایت
خبررساں ایجنسی شبستان: ایک مذہبی اسکالر نےاس مطلب کہ اہل بیت علیہم السلام ایک مخصوص قسم کی خوشبو رکھتے ہیں، کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حدیث کساء میں ہے : «اِنّی اَشُمُّ عِنْدَکِ رائِحَهً طَیِّبَه کَاَنَّ‌ها رائِحَهُ جَدّی رَسُولِ‏ اللَّهِ» تاہم فقط بعض خاص افراد ہی اس خوشبو کو سونگھ سکتے ہیں۔ ۔ ۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمسجد مقدس جمکران کے ٹیلیگرام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مذہبی اسکالرحجۃ الاسلام سید حسین ہاشمی نژاد نےکہا ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام کچھ ایسے دوست ہیں کہ  جنہیں(رجال الغیب) کا نام دیاگیا ہے،یہ افراد جب صبح کےوقت گھرسے نکلتے ہیں تو وہ امام زمانہ علیہ السلام کی خوشبو سےسمجھ جاتے ہیں کہ آپ اس وقت کس مقام پرتشریف فرما ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ مرحوم ملا آقا جان زنجانی کے دوست اوراہل معرفت مرحوم حاجی ابہری  کہا کرتے تھےکہ امام زمانہ علیہ السلام سے یاسمین پھول کی خوشبو آتی ہے۔ البتہ اس سے مراد یہ عام پھول نہیں ہیں بلکہ یہ ایک اورقسم کی خوشبو ہے۔

ہاشمی نژاد نے کہا ہےکہ مرحوم حاجی ابہری کی نقل کے مطابق امام زمانہ علیہ السلام سے یاسمین کے پھولوں کی خوشبو آتی ہے اورانہوں نے نقل کیا ہےکہ جب میں امام زمانہ علیہ السلام سے توسل کیا کرتا تھا، تواس محفل کی فضا یاسمین کے پھول کی خوشبو سےمعطرہوگئی تھی۔ یہ مرحوم رات کوگریہ کرتے تھے اورامام زمانہ علیہ السلام کی یاد میں سویا کرتے تھے اورجب سحرکو بیدارہوتے تومخصوص اشعارپڑھا کرتے اورگریہ کیا کرتے تھے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جوانو گناہ نہ کیا کروکیونکہ اگرتم نے گناہ نہ کیا تو دلوں کےمحبوب کی خوشبو کو سونگھ سکتے ہو۔اسی جوانی میں اپنے دلوں کو امام زمانہ علیہ السلام کے سپرد کردو اوران کی رضا کی خاطرکام کرو کیونکہ آپ بہت زیادہ مہربان ہیں۔

۶۴۸۰۵۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

منتخب خبریں