خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Sunday, August 13, 2017 خبر کوڈ : 68935

امام زمانہ(عج) کےسپاہیوں کی تربیت کےلیےخواتین کا کردار
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہراصفہان کےمہدی موعود(عج) ثقافتی فاونڈیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی نظرمیں عورت بعض اوقات مرد کو مکمل کرنے والی اوراس کا نصف حصہ ہے اوربعض اوقات مرد کے بغیراورمستقل طورپرتہذیب وتمدن کی تشکیل اورانسان کی تربیت میں اپنا کردارادا کرتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق صوبہ اصٖفہان کے مہدی موعود(عج) ثقافتی فاونڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی نیلی پور نے انسان کی تربیت اورحق     کے محاذ پرسپاہیوں کی تربیت میں خواتین کےکردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید نے ابراہیم، اسماعیل، نوح، موسی اورپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسے انبیائے الہی کی شخصیت کی تربیت اورخلقت کو آسمانی خواتین کی  کوششوں کے مرہون منت قراردیا ہوا ہے کہ جس میں عورت نے ماں اوریا بیوی کے عنوان سے بنیادی کردارادا کیا ہے اوربالخصوص حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں اپنا بے مثال کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تربیت میں کسی مرد کا کوئی کردارنہیں ہے اورقرآن کریم عیسی علیہ السلام کا مریم سلام اللہ علیہا کے بیٹے کے عنوان سے تعارف کرواتا ہے۔ اسی طرح حضرت مریم کی تربیت میں ان کی والدہ(حنّا) کے بنیادی کردارپربھی توجہ دی گئی ہے۔

حجۃ الاسلام نیلی پور نےکہا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام نے اپنی والدہ گرامی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا آئیڈیل قراردیا ہے۔آپ فرماتے ہیں: «فی إبنَةِ رسُولِ اللهِ (ص) لِی أسوَهٌ حَسَنَهٌ)۔ ایک اور روایت میں ہے کہ( المھدی من ولد فاطمہ) مہدی(عج) فاطمہ سلام اللہ علیہا کی اولاد میں سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ماوں کے بنیادی کردارکی وجہ سے ہی روایات میں آیا ہے کہ(الجنۃ تحت اقدام الامھات) جنت ماوں کے پاوں کے نیچےہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ خواتین نے شخصیات کی تعمیرمیں بنیادی اوراہم کردارادا کیا ہے۔ آئیڈیل ماں کے عنوان سےحضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے امام حسن علیہ السلام، امام حسین علیہ السلام، حضرت زینب سلام اللہ علیہا اورحضرت ام کلثوم علیہا السلام جیسی اولاد کی تربیت کرکے انسانی معاشرے کو پیش کیا کہ جنہوں نے عاشورائی تمدن کو تشکیل دیا تھا۔

۶۴۷۳۱۳

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں