خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۶

الخميس ٢٦ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Thursday, December 14, 2017

وقت :   Sunday, August 13, 2017 خبر کوڈ : 68936

انصاراللہ کی عربی اتحاد کےخلاف وسیع پیمانے پرحملوں کی دھمکی
خبررساں ایجنسی شبستان:تحریک انصاراللہ نےسعودی عرب کی قیادت میں عربی اتحاد کوخبردارکیا ہے کہ عنقریب اس اتحاد کے خلاف وسیع پیمانے پرحملے کیے جائیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے المصراوی کے حوالےسے نقل کیا ہےکہ انصاراللہ کی فوج کے ترجمان کے مشیرعزیزراشد نے یمن کے جنوبی مغرب میں واقع بندرگاہ المخاء میں سعودی قیادت میں عربی اتحاد کی جنگی کشتی کو نشا نہ بنانے کے بعد کہا ہے کہ یمنی فورسزعنقریب عربی اتحاد کے خلاف وسیع پیمانے کی فوجی کاروائیاں شروع کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حملہ آوروں کی جنگی کشتی کو دقیق طورپرنشانہ بنایا گیا ہے اوریہ تیرہ نمبرکشتی ہے کہ جو انصاراللہ کی دریائی فورسز پرحملے کیا کرتی تھی۔

عزیزراشد نےکہا ہے کہ یہ فوجی آپریشن بہت زیادہ وسیع اوربڑا اورمعاشی اورعسکری لحاظ سے انتہائی دردناک ہوگا۔

انصاراللہ کی فوج کےترجمان کے مشیر نےکہا ہے کہ اس وقت بری فوج، بحریہ اورمیزائل کے حملوں کے ذریعے اس آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے اورعوامی فورسزاوریمنی افواج حملہ آوروں اورسعودی اتحاد کو اس ملک کے اندرتک اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ عوامی فورسز اورفوج ہی ان بری، بحریہ یا میزائل سسٹم کے ذریعے کے جانے والے حملوں کو کنٹرول کرتی ہیں۔

۶۴۸۳۰۴

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

منتخب خبریں