خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Wednesday, August 16, 2017 خبر کوڈ : 68994

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کا دنیا میں نسل پرستی اوراسلام فوبیا کا مقابلہ کرنےکا مطالبہ
خبررساں ایجنسی شبستان: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ میں تشدد آمیزمظاہروں پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے دنیا میں نسل پرستی اوراسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے اپنے ٹوئیٹرپیج پرلکھا ہےکہ نسل پرستی، غیرملکیوں سےجنگ، یہودیوں سےجنگ اور اسلام فوبیا نے ہمارے معاشرے کو زہریلا بنا دیا ہوا ہے اورہمیں ہمیشہ اورہرجگہ پراس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

امریکہ میں سفید فام نسل پرستوں کے تشدد آمیزمظاہروں کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ ٹوئیٹری ردعمل سامنےآیا ہے؛ کیونکہ نسل پرست مظاہرین نےامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ نازسیم کی پالیسیاں اختیارکرے۔ اسی وجہ سے گوٹرش نے اپنے ٹوئیٹرپر دنیا میں نسل پرستی اورغیرملکیوں سےجنگ جیسے اقدامات کا مقابلہ کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ان تشدد آمیزمظاہروں کےبعد امریکی صدرکو سخت تنقید کا سامنا ہےاورہیلری کلنٹن نےاپنے ٹوئیٹر میں ٹرمپ پرتنقید کرتےہوئےلکھا ہےکہ اس قسم کے مسائل پرردعمل کا اظہارنہ کرنا اوراس کو سراہنا اس قسم کے عمل کواجازت دینے کےمترادف ہے اوریہ مسئلہ ہماری اقدارکےلیےایک خطرہ ہے۔

امریکہ کے ایک سینٹرمارکو روبیو نے بھی ٹرمپ کےموقف پرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا ہے کہ شارلوترزویل کے واقعات ایک دہشتگردانہ حملہ ہےکہ جونسل پرستوں نےانجام دیا ہے۔

۶۴۹۱۷۳

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں