خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Wednesday, August 16, 2017 خبر کوڈ : 68996

جکارتہ میں قرآن وحدیث ریسرچ نامی بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں قرآن وحدیث ریسرچ نامی انٹرنیشنل سیمینارمنعقد ہورہا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے«iconquhas» سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ۶سے ۸نومبرکو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں قرآن وحدیث ریسرچ کے موضوع پربین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے۔

 جکارتہ کی شریف ہدایت اللہ اسلامک یونیورسٹی یہ سیمینارمنعقد کررہی ہے اوراس کا اصلی موضوع قرآن وحدیث ریسرچ کا فروغ اورموجودہ صورتحال،مآخذ، گفتگو ا ورطریقہ کار) ہے۔

مسلمان علماءنے موجودہ معاشرے کی ضرورتوں کے اوران کے باہمی ارتباط کی حفاظت کی تفسیر کی ہوئی ہے۔

گلوبلائزیشن اورانفارمیشن کے دورنےجدید مفاہیم اورمعیاروں کو پیش کررکھا ہےکہ جس کی وجہ سےاسلامی علماء اورمحققین نےقرآن وحدیث جیسے اسلام کے دومآخذ اورتاریخ اسلام اورمسلمانوں کے بارے میں دوبارہ مطالعہ کرنے پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔

جکارتہ کی شریف ہدایت اللہ یونیورسٹی نے تمام دانشوروں اورمحققین کو دعوت دی ہوئی ہےکہ وہ تفاسیرکے فروغ اوراسلام کے ان اصلی مآخذ سےاستفادہ کرنے کے لیے اس علمی سیمینار میں شرکت کریں۔

قابل ذکر ہےکہ قرآن وحدیث نامی بین الاقوامی سیمینار کےانعقاد کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا کی انجمن قرآنی مطالعات کی دوسری نشست بھی منعقد ہوگی۔

۶۴۹۱۹۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں