خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Sunday, August 20, 2017 خبر کوڈ : 69046
ولید معلم :
دہشتگردی، شام اورمصرکا مشترکہ دشمن ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: شام کے وزیرخارجہ ولید معلم نےکہا ہےکہ تکفیری دہشتگرد شام اور مصرکےمشترکہ دشمن ہیں اورمصرصادقانہ طورپرشام کے ساتھ تعاون کرنےکا رجحان رکھتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الوفد کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے اعلان کیا ہے کہ شام اورمصر کا ایک مشترکہ دشمن ہے اوروہ تکفیری دہشتگرد ہیں کہ علاقائی اوربین الاقوامی طاقتیں ان کی حمایت کررہی ہیں لہذا ان کے خاتمے کے لیےمشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔

انہوں ںے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کی اہمیت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہے کہ شامی اورمصری دونوں قوموں کے درمیان تاریخی روابط بہت قدیمی ہیں۔

المعلم نےمزید کہا ہےکہ دمشق کی بین الاقوامی نمائشوں میں مصرکی شرکت کا معیار شام کے ساتھ تعاون اورتعلقات کا فروغ مصرکے صادقانہ رجحان کی دلیل ہے۔

انہوں نے شام کےحالیہ حالات اورامن وامان اوراستحکام کےتحقق میں شامی فوج کے کارناموں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے شامی عوام کی پائیداری کو سراہا ہے۔

 دمشق کی بین الاقوامی نمائس میں قاہرہ کے اسٹال کے سربراہ علی شکری نے بھی کہا ہےکہ مصری وفد کا ہدف مختلف میدانوں میں مصراورشام کےمعاشی تعلقات کی حمایت کرنا اورغیرملکی بازاروں میں مصری مصنوعات کے لیے جدید زاویوں کو کھولنا اوربرآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

شکری نے مزیدکہا ہےکہ تجارتی چینبر مقامی برآمدات کی حمایت کرنے کی کوشش کررہا ہے اور دیگرممالک میں نئی مارکیٹیں کھولنا چاہتا ہے۔

۶۵۰۰۰۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں