خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Sunday, August 20, 2017 خبر کوڈ : 69049

نمازِ جعفر طیار کی فضیلت اور پڑھنے کا طریقہ
شبستان نیوز : امام کاظم علیہ السلام فرماتےہیں : جو شخص بھی نمازِ جعفر طیار پڑھے تو اگرچہ اس کے گناہ صحرا کے ذروں اور دریا کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں، خدا ان سب کو معاف کر دے گا۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ:

دین مقدس اسلام میں بہت سی مستحب نمازیں وارد ہوئی ہیں جنہیں نوافل کہا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک مشہور نماز، نمازِ جعفر طیار بھی ہے جس کے پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

’’طیار‘‘ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچازاد اور امام علی علیہ السلام کے بڑے بھائی  ہیں۔ یہ نماز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر طیار کو فتح خیبر کے دن عنایت فرمائی۔ اور فرمایا: ’’اگر اس نماز کو ہر روز پڑھ سکتے ہو تو ہر روز پڑھو، نہیں تو ہفتے میں ایک دن، اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو مہینے میں ایک دن ، اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو سال میں ایک دن اور اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو پوری زندگی میں ایک دن ضرور پڑھو۔ اگر تم اس نماز کو پڑھو گے تو خدا تمہارے سارے چھوٹے، بڑے، جان بوجھ کر اور غلطی سے انجام دیے گئے گناہوں کو معاف کر دے گا۔‘‘

اس نما ز کا مشہور طریقہ درج ذیل ہے:

یہ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے۔ پہلی رکعت میں تکبیرۃ الاحرام کے بعد سورہ حمد، اس کے بعد سورہ زلزال اور اس کے بعد پندرہ مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ اللَّهُ أَکْبَرُ» پڑھا جائے۔ پھر رکوع میں جا کر دس مرتبہ اسی ذکر کا تکرار کرے پھر رکوع سے سر اٹھا کر دس بار اس ذکر کو پڑھے۔پھر سجدے میں جا کر دس بار اسی ذکر کا تکرار کرے۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کربیٹھے اور دس بار یہی ذکر پڑھے پھر دوبارہ سجدے میں جا کر اسی ذکر کو دوبارہ پڑھے۔پھر سجدے سے اٹھ کر دس بار اس ذکر کو پڑھے۔ اس کے بعد اٹھ کھڑا ہو اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ عادیات پڑھے۔ رکوع سے پہلے دس بار مذکورہ ذکر کو پڑھے پھر قنوت پڑھے اور رکوع میں جا کر دس بار یہی ذکر پڑھے۔پھر رکوع سے سر اٹھا کر پہلی رکعت کی طرح یہاں بھی دس بار پڑھے پھر سجدوں کے درمیان اور بعد میں پہلی رکعت کی طرح اس ذکر کا تکرار کرے۔  دوسرے سجدے کے بعد بیٹھ کر تشہد اور سلام پڑھ کر نماز کو تمام کرے۔

 

اس کے بعد اٹھ کر تکبیرۃ الاحرام کہہ کر دو رکعت شروع کرے جس میں پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ نصر اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھے۔ اور رکوع و سجود کے دوران پہلی دو رکعتوں کی طرح «سُبْحَانَ اللَّهِ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ اللَّهُ أَکْبَرُ» کا تکرار کرے۔ اور پھر تشہد و سلام کے بعد نماز کو تمام کرے۔

650098

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں