خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Sunday, August 20, 2017 خبر کوڈ : 69050

ملی اور مذہبی اقدار، ملت ایران کا عظیم افتحار ہیں
شبستان نیوز : صوبہ کھگیلویہ و بویر احمد کے گورنر کے سیاسی اور امن وامان کے معاون نے لوگوں کی خلوص دل سے خدمت اور عزت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملی اور مذہبی اقدار، ملت ایران کا عظیم افتحار ہیں۔

یاسوج سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ:

صوبہ کھگیلویہ و بویر احمد کے گورنر کے سیاسی اور امن وامان کے معاون فتاح محمدی نے آج شہداء کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت ایران کے برجستہ ترین اور عظیم ترین افتخارات میں سے ایک افتخار اس ملت کی مذہبی اور ملی اقدار ہیں۔ اور ان مذہبی اور ملی اقدار کی قدر و قیمت کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتےہوئے کہا کہ ملت ایران کے افتخارات میں سے ایک افتخار یہ بھی ہے کہ یہ ملت انقلاب، جمہوری اسلامی کے مقدس نظام اور اس کی اقدار کی حفاظت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سےمنایا جانے والا ہفتہ دولت (ہفتہ حکومت) انقلاب اسلامی اور اس کے نظام کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ دولت منانے کے لیے مخصوص پروگرامز کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے انقلاب اسلامی کامیاب ہواہے دشمنوں نے اس نقصان پہنچانے اور اسے کمزور کرنے کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ دشمن سے ہماری جنگ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ ہے۔ اب دشمن غیر فوجی طریقے سےہم پر حملہ آور ہے، جس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔

650086

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں