خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Sunday, August 20, 2017 خبر کوڈ : 69051

تمام مساجد میں ثقافت اور آرٹ کے شعبوں کا قیام ضروری ہے
شبستان نیوز : لنگرود کے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال مساجد کے شعبوں کو وسیع کرنے کا تجربہ کیا گیا۔ یہ تجربہ کافی کامیاب رہا۔ اب یہ تجربہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مساجد کے شعبوں کو مزید وسعت دی جائے اور ضروری ہے کہ ہر مسجد میں ثقافت اور آرٹ کے شعبوں کا اجراء کیا جائے۔

لنگرود کے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے سربراہ سہراب مقدسی نے ثقافتی جنگ میں مساجد کے کردار کے حوالے سے بات کرتے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کو بتایا کہ دشمن کی طرف سے کی جانے والی ثقافتی یلغار میں مسجد ایک اہم مورچہ ہے۔ دشمن کا اہم ترین ہدف یہ ہے کہ مساجد اور معاشرے کے مختلف طبقات خصوصاً جوانوں کے درمیان فاصلہ ایجاد کر دیا جائے  اور یوں ثقافتی حوالے سے مسلمانوں  پر حملہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اس کی تشکیل میں مساجد کا بہت ہی زیادہ کردار رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مساجد ہمارے معاشرے کا ایک اہم معنوی اور اعتقادی مرکز ہیں، جو انقلاب اسلامی اور اس کے اہداف و مقاصد کی حفاظت کرنے میں بھی اپنی موثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مساجد کے اندر مختلف قسم کے شعبوں کےقیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال مساجد کے شعبوں کو وسیع کرنے کا تجربہ کیا گیا۔ یہ تجربہ کافی کامیاب رہا۔ اب یہ تجربہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مساجد کے شعبوں کو مزید وسعت دی جائے اور ضروری ہے کہ ہر مسجد میں ثقافت اور آرٹ کے شعبوں کا اجراء کیا جائے۔

650079

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں