خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69055

بے توجہ نماز، دل کی سختی کا سبب بنتی ہے
شبستان نیوز : ادارہ تعلیم و تربیت خراسان کے معاون تحقیق و تالیف و منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ نماز کا فلسفہ یہ ہے کہ یہ انسان کو گناہوں اور بے حیائی سے باز رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز پڑھتے ہوئے ہمیں اس بات کی طرف متوجہ رہنا چاہیے کہ ہم خدا کے ساتھ کیا گفتگو کر رہے ہیں کیونکہ وہ نماز جو بغیر کسی توجہ اوربغیر خضوع و خشوع کے پڑھی جائے وہ دل کی سختی کا سبب بنتی ہے۔

بیرجند سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ:

علی اصغر موسوی نے آج ’’نماز، جنت کی کنجی‘‘ نامی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ  نماز تمام ادیانِ الٰہی میں روحانیت و معنویت کے ایک عظیم رکن کی حیثیت سے اپنا مقام رکھتی ہے۔ اور تمام انبیاء اور اوصیاء نے اپنی زندگی کے اول سے آخر تک خدا کی پرستش پر ہی زیادہ زور دیا ہے اور نماز کو اس پرستش کی سب سے بڑا طریقہ کہا ہے اور اس کی ادائیگی پر بہت زیادہ تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز کے اہداف میں سے ایک ہدف خدا کا ذکر اور اس کی یاد ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  ہمیں چاہیے کہ  دن میں پانچ مرتبہ نماز ادا کر کے خدا کے ذکر اور یاد کو اپنی روح و جسم میں جاری کریں۔ یہی نماز کی سب سے بڑی خصلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز پڑھتے ہوئے ہمیں اس بات کی طرف متوجہ رہنا چاہیے کہ ہم خدا کے ساتھ کیا گفتگو کر رہے ہیں کیونکہ  وہ  نماز جو بغیر کسی توجہ اور بغیر خضوع و خشوع کے پڑھی جائے وہ دل کی سختی کا سبب بنتی ہے۔

650255

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں