خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69057

مساجد تربیت، تعلیم اور ثقافت اسلامی کی اشاعت کا اہم ترین مرکز ہیں
شبستان نیوز : صوبہ البرز کی مساجد کے آرٹ اور ثقافتی اداروں کے سربراہ نے کہا ہے کہ مساجد تربیت، تعلیم اور ثقافت اسلامی کی اشاعت کے اہم مراکز میں سے ایک اہم ترین مرکز ہیں۔

صوبہ البرز کی مساجد کے آرٹ اور ثقافتی اداروں کے سربراہ حجت الاسلام حمید رضا ولی زادہ نے البرز میں شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے  سے یوم مساجد کےحوالے سے بات چیت کے دوران کہا کہ مسجد میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے والوں تمام لوگوں کو یوم مساجد کی تبریک پیش کرتا ہوں اور اس بات کی امید کرتا ہوں کہ  غاصب اسرائیلی فوج  ایک دن ضرور نیست و نابود ہو گی اور قبلہ اول  ان کے ظالم ہاتھوں سے آزاد ہو گا اور دوبارہ مسلمانوں کے لیے ایک بہترین پناہ گاہ ہوگا۔

مہر شہر کرج کے نائب امام جمعہ نے اپنے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مساجد تربیت، تعلیم اور ثقافت اسلامی کی اشاعت کے مراکز میں سے ایک اہم ترین مرکز ہیں۔ دشمن بھی اس بات سے واقف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن مساجد پر ہر جہت سے حملہ آور ہونے کی کوشش  میں رہتا ہے۔

انہوں نے  مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی بنیادوں میں سے ایک اہم بنیاد مسجد تھی اور مسجد میں قائم ہونے والے عوامی شعبوں مثلاً بسیج، مساجد کے ہنر اور ثقافت کے ادارے وغیرہ انقلاب اسلامی میں بہت اہم اور موثر کردار کے حامل رہے ہیں۔

650266

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں