خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69061

سعودی اتحاد کےمظالم اورعالمی برادری کی غیرذمہ دارانہ خاموشی
خبررساں ایجنسی شبستان: یہ ایک انتہائی دشوارمسئلہ ہےکہ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کےلوگوں کی خراب صورتحال اوریمن کے ہزاروں بچوں اورخواتین کی جان کو خطرے پرمبنی دل ہلا دینے والی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد بھی غیرجانبدارانہ موقف اختیارکیا جائےاورجنگ بند اوریمنی عوام کے پریشان کن حالات کے لیے آوازبلند نہ کی جائے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق الاتجاہ نے جمال کامل کے تحریرکردہ آرٹیکل کو شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرہم یمن کے واقعات کے مقابلے میں غیرجانبدارنہ موقف اختیارکریں جبکہ دوسری جانب دوسری طرف کے مقابلے میں جنگ کی جانبداری نہ کریں تو اقوام متحدہ کی رپورٹ کے پیش یمنی عوام کے مقابلے میں ہم اگرغیرجانبدارنہیں رہ سکتے ہیں۔

دنیا کا کوئی بھی ملک اوربین الاقوامی ادارہ خاموش نہیں رہ سکتا ہےجبکہ وہ ہرروزدیکھ رہا ہے اورسن رہا ہےکہ روزانہ یمن کے پانچ ہزارسے زائد افراد وبا میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

انسان کس طرح خاموشی اختیارکرسکتا ہےجب کہ اقوام متحدہ نےاعلان کیا ہوا ہے کہ اس وقت یمن میں وبا دنیا کی ایک بہت بڑی وبا میں بن چکی ہے اورگندا پانی تیس لاکھ  بےگھرافراد کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اوروبا میں مبتلا افراد کی تعداد چھ لاکھ افراد سے اوپرجاچکی ہے۔

عجیب بات یہ ہے کہ یمنی عوام کے اس سانحہ نےاس ملک میں جنگ اورصلح کے فیصلوں میں مداخلت کرنے ممالک کےحکام کو متاثرنہیں کیا ہے۔ اوران افراد نے اقوام متحدہ کی ہلا دینے والے تمام رپورٹس کے باوجود کوئی ردعمل نہیں دیکھا ہے تاکہ یمنی عوام کا دکھ درد کم کیا جاسکے۔ بلکہ وہ صنعاء کے ائیرپورٹ کے بند ہونےکا مشاہدہ کررہے ہیں کہ جو دس میلین یمنی عوام کے دیگر ممالک سے ارتباط کا واحد راستہ ہے۔

۶۵۰۱۶۷

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں