خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69062
اقوام متحدہ:
مرزا اولنگ کے شیعوں کےخلاف مظالم کو جنگی جرائم شمارکیا جاسکتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اقوام متحدہ نےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش اورطالبان نے مرزا اولنگ نامی گاوں کے شیعوں پرجو مظالم ڈھائے ہیں وہ انسانی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اوریہ جنگی جرائم شمارکیا جاسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستانے فرانسیسی خبرایجنسی کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ اقوام متحدہ نےاتوار کی رات کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہےکہ افغانستان کےشیعہ نشین گاوں (مرزا اولنگ) پر دہشتگرد گروہ داعش اورطالبان کےعناصرکو حملہ ایک جنگی جرم شمارہوسکتا ہے کہ جسمیں دسیوں عام شہری مارے گئے ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے وفد نےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ اس نے شیعہ نشین گاوں مرزا اولنگ میں ۳۶افراد کی ہلاکت کے بارے میں معلومات اکٹھی کررکھی ہیں۔

اقوام متحدہ کے وفد نےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ باوثوق ذرائع سے تائید ہونے والے اس قسم کا قتل عام انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمارہوتا ہےاوریہ ایک جنگی جرم ہوسکتا ہے۔

افغانستان کےحکام نےاعلان کیا ہےکہ مسلح افراد نےمرزا اولنگ نامی دیہات پرحملہ کرکے پچاس افراد کو قتل کردیا ہے اوران میں سے بعض کے سربھی کاٹے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اس حملے میں شریک ان دہشتگردوں کے ایک کمانڈر نے دہشتگرد داعش کے ساتھ بیعت رکھی تھی تاہم دہشتگرد گروہ کے ساتھ اس کے ارتباط کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

۶۵۰۱۶۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں