خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69063

اسپین کےمسلمان اسلام فوبیا سےخوفزدہ ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: بارسلون اورکامبریلز میں داعش کے حملوں کے بعد بارسلون کے مسلمان اسلام مخالف ردعمل پرشدید پریشان ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےفرانسیسی خبرایجنسی کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ بارسلون کے راوال محلے کی مسجد کے ۲۳سالہ امام مسجد(راجا مایا)  کہ جومسجد کےایک چھوٹے سےکمرے میں بیٹھے ہوئےتھے جبکہ بچےاس کے ساتھ والےکمرے میں قرآن پڑھ رہے تھے، نےکہا ہے کہ لوگ بہت زیادہ ڈرے ہوئے ہیں۔

لاس رامبلاس نامی روڈ کےمغرب میں راوال واقع ہے کہ جہان پربارسلون کا وحشیانہ حملہ کیا گیا ہے اورایک شخص نے پیدل چلنے والے لوگوں پراپنی گاڑی چڑھا دی تھی جس کےنتیجےمیں ۱۳افراد ہلاک اوردسیوں دیگرافراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کےکچھ گھنٹوں کے بعد کامبریلز شہرمیں بھی اسی طرح کا ایک حملہ ہوا کہ جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا تھا۔

۹سال پہلےبنگلا دیش سے بارسلونا آنے والےمایا نےکہا ہے کہ لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اوروہ اپنے گھروں سے نہیں باہرنکلتے ہیں اوربہت کم لوگ مسجد میں آتے ہیں۔

اسپین کا مسلمان معاشرہ ابھی تک تو اسلام فوبیا سےبچا ہوا تھا کہ جس نے یورپ کے بعض ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا ہے۔

قابل ذکرہےکہ اسپین کے مسلمان ابھی بہت زیادہ خوفزدہ ہیں کہ کہیں ان دوحملوں کے بعد حالات زیادہ خراب نہ ہوجائیں۔

۶۵۰۱۷۰

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں