خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69066
محمد السادی :
گروہ داعش،اسلام اورمسلمانوں کا دشمن ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مالٹا کےمسلم معاشرے کے سربراہ امام محمد السادی نے مالٹا کے مسلمانوں کی طرف ایک تحریرلکھی بارسلون پردہشتگردانہ حملہ بشریت کے خلاف ایک قسم کی نسل کشی تھی۔

 خبررساں ایجنسی شبستان نے انڈیپینڈنٹ کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ مالٹا کےمسلم معاشرے کے سربراہ امام محمد السادی نے اسپین کے شہربارسلون پرہونے والے دہشتگردانہ حملے کے ردعمل میں ایک اخباری بیان میں لکھا ہےکہ دہشتگرد گروہ کا اسلام اورمسلمانوں کا دشمن ہے۔

انہوں نے مالٹا کےاسلامی معاشرے اورمسلمانوں کی طرف سےاپنی تحریر میں کہا ہے کہ بارسلون کےحملے میں ۳۴افراد مارے گئے ہیں اورکئی دیگرافراد زخمی ہوگئے ہیں لہذا یہ ایک شیطانی کام اورجرم ہے۔

محمد السادی نےمزید کہا ہےکہ اس دہشتگردانہ حملے میں مرنے والے افراد کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے تھا اوراسی وجہ سے یہ حملہ بشریت کے خلاف ایک قسم کی نسل کشی ہے۔

انہوں نےکہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے دین اسلام اوراس کے پیروکاروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ داعش نے اسلام کا نام استعمال  کرکےمسلمانوں کو گمراہ کررکھا  ہے اوراسے نفرت، قتل  وغارت اوروحشی دین میں تبدیل کردیا ہوا ہے۔

امام السادی کے بقول داعش نےغیرمسلمانوں کو اسلام اورمسلمانوں کےخلاف خوف وہراس، نفرت اوردشمنی کے طرف لے کرجارہا ہے اورپوری دنیا کے مسلمانوں کو دردورنج اورناانصافیوں میں مبتلا کررکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ مسلمان نہ فقط دہشتگردی کا شکارہیں بلکہ اکثراوقات وہ دہشتگردانہ مخالف اقدامات کا بھی شکارہوجاتے ہیں۔

۶۵۰۲۴۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں