خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69068
آیت اللہ حسینی بوشہری:
مسجد،حیات اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اکیس اگست،مساجد کےعالمی دن کے نام سےمعروف ہے۔۱۳۴۸ء کواسی طرح کے ایک دن صہیونیوں کے توسط سےمسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کو آگ لگائی گئی تھی۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق مسجدالاقصیٰ، مسلمانوں کے قبلہ اول کے نام سے معروف تھا کہ جس کا عظیم مقام ہے۔ سیاسی ماہرین کی نظرکے مطابق صہیونیوں کا عقیدہ ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی تباہی اورسلیمان مندرکی تعمیرحضرت عیسی علیہ السلام کےظہورکی شرط طراہم کرتی ہے اوراسی وجہ سے انہوں نے مسجد کوآگ لگائی تھی۔

قم کےامام جمعہ آیت اللہ حسینی بوشہری نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران مسجد کےعالمی دن کی مناسبت سےکہا ہےکہ غاصب صہیونی حکومت اپنی خباثت کی وجہ سے ہرروزمختلف بہانوں سےاس مسجد کے خلاف وحشیانہ اقدام کررہی ہے۔

انہوں نےاس واقعہ کے بعد امام خمینی کے ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ امام خمینی نے اس واقعہ پراپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے صہیونیوں کےمظالم کی مذمت کی اور مسلمانوں کےاتحاد کا مطالبہ کیا تھا۔

قم کےامام جمعہ نےمسجد کےمقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم میں ۲۸مرتبہ لفظ مسجد آیا ہے۔ جس طرح دیگرمذاہب اورادیان کے پیروکاراپنی عبادات کے لیے ایک مقدس مکان رکھتے ہیں، اسلام بھی ایک مضبوط ترین مکان رکھتا ہےکہ جس کا نام مسجد ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ کہنا چاہیے کہ مسجد اسلام کی حیات کا دھڑکتا دل ہے اورمسلمان مساجد میں اکھٹے ہوکراپنی عبادت کرتے ہیں اوردشمنوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرتےہیں۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نےکہا ہےکہ اسلام نےمساجد کی تعمیرکی بہت زیادہ تاکید کی ہے اورمستحب یہ ہے کہ انسان اپنے گھرکے ایک کونے میں جائے نمازبجھائے اوراسے مسجد قراردے اوراپنی نمازاورعبادت کووہاں پرانجام دے۔

انہوں نے مسجد کو میڈیا قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ مسجد کا پیغام ایک عالمی پیغام ہے اوراس میں کوئی منفی پیغام نہیں ہے اورمسجد کا پیغام دلوں میں نفوذ کا باعث ہے۔ بنابریں مسجد ایک عظیم میڈیا ہے۔

۶۵۰۲۴۷

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں