خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Monday, August 21, 2017 خبر کوڈ : 69073

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور
خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تعلیمی امور کے عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ شعبوں میں انقلابی جذبے اور تحرک کو قوی بنائیں اور اس کی حمایت کریں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے موجودہ دنیا میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی غرض سے وجود میں آنے والے ماحول اور وسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کے نقصان دہ پروپیگنڈے اور گمراہ کن آوازوں کے مقابلے میں، نوجوانوں کی ہدایت و رہنمائی اور ذہنی تربیت کے لیے بھی عظیم گنجائش اور وسائل موجود ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کو اسلامی اور انقلابی تربیت کا عملی نمونہ قرار دیا۔
آپ نے فرمایا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں ذہنوں کو منحرف کرنے والے لاتعداد صمعی و بصری دریچے کھلے ہوئے ہیں، شہید محسن حججی اسطرح سے ابھر کر آئے کہ ہم  سب کے سامنے ایک حجت اور دلیل بن گئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ انقلاب کی اس عظیم اور طاقتور تحریک کو جو، خوش قسمتی سے ہمارے جوانوں میں موجود ہے، مزید طاقتور بنائیں، اور ایسے کام نہ کریں کہ یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور دینی تبلیغ کے عمل میں انقلابی اور اسلامی جذبے کی مخالف تحریک کو طاقتور ہونے کا موقع ملے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں