خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۵ مهر ۱۳۹۸

الخميس ١٨ صفر ١٤٤١

Thursday, October 17, 2019

وقت :   Tuesday, August 29, 2017 خبر کوڈ : 69170

روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا اظہار تشویش
بین الاقوامی: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے میانمر کے صوبہ راخین میں فوجیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے درخواست کی ہے کہ وہ امن کی تلاش میں اپنے گھروں کو چھوڑ دینے والوں کو پناہ دے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بیانیہ صادر کرکے اس میں ذکر کیا ہے کہ میانمر کے بہت زیادہ مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے کیلئے اپنے گھروں سے بھاگ گئے ہیں اور ان میں خواتین اور بچے بھی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بنگلہ دیش کے بارڈر پر موجود سیکورٹی فورسز نے اس ملک میں داخل ہونے والے میانمر کے مسلمانوں پر فائرنگ کی اور ان کی بہت بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا تاکہ انہیں واپس میانمر پہنچا سکیں۔

652202

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں