خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Tuesday, September 05, 2017 خبر کوڈ : 69227
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی:
دنیا میں خدا سے معاملہ نفع بخش ہے
سماجی: ایران کے دینی تعلیم کے مرکز قم میں اساتذہ کی انجمن کے رکن نے کہا ہمیں یہ بات قبول کرنی چاہئے کہ خدا سے معاملہ کبھی نقصان والا معاملہ نہیں ہوتا بلکہ نفع بخش معاملہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے حرم امام رضا(ع) کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی حرم امام رضا(ع) میں "سات روز بہشت" کے عنوان سے ملک کے جوان طلباء کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے بعض افراد کی مغربی دنیا سے محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کچھ افراد نے اس ملک میں امریکہ کی حکومت کی ہے ان میں سے ایک نمونہ رضا شاہ پہلوی ہے۔

امام خمینی(رہ) ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر کے سربراہ نے شہید محسن حججی کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ کہا جاسکتا ہے کہ حرم اہل بیت(ع) کا دفاع کرنے والے اس شہید نے پیسے اور پیٹ کی خاطر محاذ جنگ کا انتخاب کیا ہے آٹھ سالہ جنگ میں بھی ہمارے پاس ایسے نمونے موجود ہیں جو ان افراد نے مادی اور دنیاوی فوائد کیلئے اپنی جانوں کو قربان نہیں کیا بلکہ انہوں نے منطقی ادلہ کے ساتھ دعوت حق کو لبیک کہا۔

انہوں نے کہا دنیا میں خدا سے معاملہ نفع بخش معاملہ ہے۔ قرآن کریم نے بھی خدا سے معاملے کی طرف اشارہ کیا ہے چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد خداوندی ہے اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ کو ایک ایسا معاملہ بتائیں تاکہ آپ عذاب سے نجات پالیں اس معاملے کا پہلا قدم یہ ہے کہ آپ یہ باور کرالیں کہ زندگی کے اعمال کی جزا اور سزا ضرور دیکھیں گے۔

653896

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں