خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Thursday, September 07, 2017 خبر کوڈ : 69248
آیت اللہ محمد حجتی:
غدیر غم اسلام کو زندہ رکھنے کا دن ہے
سماجی: ایران کے شہر کرمانشاہ کے عارضی امام جمعہ نے کہا مسلمانوں کیلئے رسول اکرم(ص) کے بعد ان کے جانشین کو جاننا بہت اہم موضوع تھا اور خداوند عالم نے عید غدیر خم میں ان کیلئے اس مسئلے کو واضح کردیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ آیت اللہ محمد حجتی نے عید غدیر کی مناسبت سے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا عید غدیر خم مسلمانوں کی اہم ترین عیدوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس دن ولایت و امامت کا مفہوم مکمل طور پر واضح ہوا۔

آیت اللہ حجتی نے کہا مسلمانوں کیلئے یہ بات بہت زیادہ اہم تھی کہ وہ پیغمبر اسلام(ص) کے بعد ان کے جانشین کو پہچانیں اور خداوند عالم نے عید غدیر کے دن یہ مسئلہ ان کیلئے واضح کردیا۔

شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ نے کہا علی ابن ابی طالب(ع) کا پیغمبر اسلام(ص) کے جانشین کے طور پر انتخاب خدا کی طرف سے انتخاب تھا کہ جس میں غلطی اور خطا نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا غدیر اسلام کو زندہ رکھنے کا دن ہے ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اس دن امیرالمومنین(ع) سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں۔

654302

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں