خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Monday, September 11, 2017 خبر کوڈ : 69276

امام کاظم (ع) کی لوگوں کو جذب کرنے کی روش
شبستان نیوز : امام کاظم علیہ السلام نے دشمنوں کی طرف سے کی جانے والی توہین و تحقیر کے مقابلے میں کبھی بھی سخت ردّ عمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اور جس طرح امام سجاد علیہ السلام اپنی عبادت اور طویل سجدوں کی وجہ سے سجاد معروف ہو گئے اسی طرح امام کاظم علیہ السلام اپنے صبر و تحمل کی وجہ سے کاظم کے لقب سے مشہور ہوئے۔

حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام و المسلمین سید طہ موسوی ہشترودی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے ہمیشہ دشمنوں کی طرف سے کی جانے والی واضح توہین و تحقیر کا جواب صبر و تحمل سے کیا اور اس قدر اپنے غیظ و غضب پر قابو پایا کہ کاظم (اپنے غصے پر قابو پانے والا) کے لقب سے معروف ہوئے۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے القاب میں سے کاظم آپ کا معروف لقب ہے جس کا مطلب ہے غصے پر قابو پانے والا۔ اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپؑ ہمیشہ ایسی صورت حال سے گزرتے رہے کہ اگر عام انسان ایسے حالات سے دوچار ہوتا تو یقیناً غیظ و غضب سے بھر جاتا، لیکن امام علیہ السلام نے ایسے حالات میں کبھی بھی غصے کا اظہار نہ کیا بلکہ ہمیشہ اپنے غصے پر قابو رکھا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ غصے پر قابو پانا انسانی اخلاق کے کمالات میں سےہے جس کا تذکرہ خدا نے سورہ آل عمران میں بھی کیا ہے:  «وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ؛ اور وہ اپنے غصے پر قابو رکھتے ہیں اور لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں اور اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔‘‘ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اس آیت کی بہترین عملی تفسیر تھے۔

654707

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں