خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Monday, September 11, 2017 خبر کوڈ : 69277

غصے اور نفس پر تسلط نے موسی بن جعفر (ع) کو ’’کاظم الغیظ‘‘ بنایا
شبستان نیوز : کرمانشاہ کے عارضی امام جمعہ نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام مکارم اخلاق، تواضع، حلم اوردانشمندی میں لوگوں کے درمیان معروف تھے اور کثرت دعا و عبادت کی وجہ سے لوگوں میں عبد صالح کے نام سے مشہور تھے۔

کرمانشاہ کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ محمد حجتی نے شیعوں کے ساتویں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام  کے علم و دانش کا یہ حال تھا کہ اپنے بچپن کے زمانے ہی سے اپنے زمانے کے دانشمندوں کے سوالات کے جوابات دینے میں معروف تھے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام مکارم اخلاق، تواضع، حلم اوردانشمندی میں لوگوں کے درمیان معروف تھے اور کثرت دعا و عبادت کی وجہ سے لوگوں میں عبد صالح کے نام سے مشہور تھے۔

انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ایک کنیت ابو الحسن ہے۔ آپؑ اپنے نفس پر تسلط اور غصے پر قابو پانے کی  وجہ سے کاظم الغیظ کے نام سے معروف ہوئے اور شیعوں کے لیے نمونہ عمل قرار پائے۔

آیت اللہ حجتی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ایسے امام ہیں جنہوں نے اپنے سے پہلے گزرنے والے ائمہ علیہم السلام کی طرف سے شروع کی جانے والی علمی و ثقافتی تحریک کو آگے بڑھایا اور بے شمار شاگردوں کی تربیت کی جو مختلف علوم میں اپنے زمانے کے نابغہ شمار ہوتے تھے۔

654777

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں