خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Monday, September 11, 2017 خبر کوڈ : 69278

مہدویت علمائے دین کا اجماعی مسئلہ ہے
شبستان نیوز : داعش جھوٹی روایات سے تمسک کرتے ہوئے اپنے آپ کو دنیا کا سب سے افضل مسلمان سمجھتے ہیں اور اس بات کا اعتقاد رکھتےہیں کہ ان کی جنگ دُور کے دشمن یعنی کفر و مسیحیت اور نزدیکی دشمن یعنی شیعہ سے ہے جنہیں وہ اپنے باطل زعم میں رافضہ کہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ آخری زمانہ آنے ہی والا ہے۔

ادارہ مجمع جہانی اہل بیت کی کتاب کونسل کے سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین عباس جعفری فراہانی نے  شبستان نیوز کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا کہ مہدویت ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف اسلام کا اجماعی مسئلہ ہے بلکہ اسلام کے علاوہ دوسرے آسمانی ادیان بھی اس کے قائل ہیں۔ اور یہ اتنا اہم مسئلہ ہے کہ آسمانی ادیان کے علاوہ غیر آسمانی ادیان میں یہ بھی عقیدہ کسی نہ کسی شکل میں پایا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو مہدویت ایک قسم کا عقلی اور انسانی نظریہ ہے۔ دنیا میں انسان عام طور پر مختلف قسم کی مشکلات کا شکار ہیں اور جب بھی انسان کو کوئی مشکل پیش آتی ہے تو وہ کسی نہ کسی نجات دہندہ کی طرف ضرور دیکھتا ہے جو اسے اس رنج و غم سے مکمل طور پر نجات عطا کرے۔ اور اب جب کہ دنیا اتنے بڑے بڑے مسائل سے اٹی پڑی ہے تو ایک عالمی نجات دہندہ  کا انتظار اور ضرورت زیادہ شدید صورت حال اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہدویت فقط اسلام ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کی ضرورت ہے۔

651086

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں