خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Monday, September 11, 2017 خبر کوڈ : 69279

عالم اسلام کو مسلمانوں کے بے رحمانہ قتل عام پر خاموشی اختیار نہیں کرنا چاہیے
شبستان نیوز : قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو میانمار اور یمن میں ہونے والے مسلمانوں کے بے دریغ اور بے رحمانہ قتل پر خاموشی اختیار نہیں کرنا چاہیے حتی کہ غیر مسلموں کے قتل پر بھی خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اس مسئلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

قزوین سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ

قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے اور قزوین کے امام جمعہ آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے افغانستان کی راہ سعادت یونیورسٹی میں یونیورسٹی کی انتظامیہ اور محققین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم میانمار اور یمن اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ مسلمان حکومتوں کو یمن اور میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور ان کے بے رحمانہ قتل و غارت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہییں۔

انہوں نے   کہا ظلم کسی بھی قومیت و رنگ و نسل و مذہب کے انسان پر ہی کیوں نہ ہو، اسلام کبھی بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے اس ضمن میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث بھی بیان کی جس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: اگر کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان یا غیر مسلم کی فریاد  کو سنے اور اس کی مدد نہ کرے تو وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔

654781

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں