خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Monday, September 11, 2017 خبر کوڈ : 69284

شام: دیرالزور کا فوجی ہوائی اڈہ آزاد
خبررساں ایجنسی شبستان شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے دیرالزور کے آرمی ائیربیس کو داعش کے محاصرے سے آزاد کرالیا ہے۔

ہوائی اڈے کے محاصرے کو ختم کرنے سے پہلے شامی فورسز نے "تل عوش" نامی شہرکو بھی داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے واپس لے لیا ۔

یہ فوجی ائیرپورٹ ایک سال پہلے امریکی ہوائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے محاصرے میں آچکا تھا۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں شہر میں داعش کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے اور داعشی دہشتگرد مکمل محاصرے میں آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فوجی ہوائی اڈہ ایک سال سے داعش کے محاصرے میں تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیرالزور کے محاصرے کا ختم ہونا شامی فوج کے "بحر تا نہر" فوجی آپریشن کی کامیاب پیشقدمی کا آئینہ دار ہے اوردیرالزور کے محاصرے کے خاتمے سے شامی اور عراقی بارڈر لائن محفوظ ہو جائے گا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں