خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Monday, September 11, 2017 خبر کوڈ : 69285

اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار
سیاسی: قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے موضوع پر اجلاس میں او آئی سی کے ممبر ممالک کے سربراہان نے روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل عام کو فوری طور پر روکنے کی تاکید کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان صدر کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ایرانی صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز قزاقستان کے دارالحکومت میں ترکی، وینزویلا، جمہوریہ آذربائیجان، قزاقستان اور ازبکستان کے صدور سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ مسلم دنیا روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ آستانہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک او آئی سی کے ممبر ممالک کی طرف سے ایک بیانیہ بھی شائع ہوا ہے جس میں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اسے فوری طور پر روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں شریک اسلامی ممالک کے سربراہان نے اس بیانئے میں روہنگیا کے مسلمانوں کی فوری امداد کی بھی تاکید کی ہے۔

654748

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں