خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۰ آیان ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Tuesday, November 21, 2017

وقت :   Tuesday, September 12, 2017 خبر کوڈ : 69292
قائد انقلاب اسلامی:
حکومت میانمارکےمظالم کےخلاف عملی اقدامات انجام دینےچاہییں
خبررساں ایجنسی شبستان:حضرت آیت اللہ خامنہ ای نےمیانمارکےحالیہ دردناک واقعات کی طرف اشارہ اوران مظالم کےمقابلےمیں انسانی حقوق کے دعویداروں اورعالمی برادری کی خاموشی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی حکومتوں کو میانمارکی حکومت کے مظالم کےخلاف عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےقائدانقلاب اسلامی کی سائٹ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای نےمنگل کی صبح کواپنے درس خارج فقہ کی ابتداء میں میانمارکےدردناک واقعات کی طرف اشارہ اوران مظالم کے مقابلے میں انسانی حقوق کے دعویداروں اورعالمی برادری کی خاموشی پرشدیدنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی ممالک کے عملی اقدامات اورمیانمارکی بے رحم اور ظالم حکومت پرسیاسی اورمعاشی دباو ہی اس مسئلےکا راہ حل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کے ہرکونے میں موجود ظلم وستم کے خلاف دلیرانہ اورٹھوس موقف اختیارکرنا چاہیے۔

انہوں نےمیانمارکے سانحہ کو اس ملک کے مسلمانوں اوربدھوں کے درمیان مذہبی لڑائی میں محدود کرنےکوغلط قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ البتہ ممکن ہے کہ اس واقعہ میں مذہبی تعصب بھی تاثیررکھتا ہوں لیکن یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے کیونکہ اس کے پیچھے میانمارکی حکومت کا ہاتھ ہے۔ اوروہاں پرایک بے رحم عورت کی حکمرانی ہےکہ جو امن ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے اوراس قسم کے واقعات سے درحقیقت نوبل امن ایوارڈ کا جنازہ نکل چکا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نےمزید کہا ہےکہ اسلامی ممالک ،عالمی برادری اورانسانی حقوق کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی ریاکارحکومتوں کے آنکھوں کے سامنے یہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے اسلامی حکومتوں کے عملی اقدامات کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ البتہ عملی اقدامات سے مراد فوج بھیجنا نہیں ہے بلکہ انہیں میانمارکی حکومت پرسیاسی، معاشی اورتجارتی دباو ڈالنا چاہیے اورعالمی برادری میں ان مظالم کےخلاف فریاد بلند کرنی چاہیے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے میانمارمیں ہونے والے مظالم کے خلاف او آئی سی کے کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہےکہ آج کی دنیا، ظلم وستم کی دنیا ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کو یہ فخرحاصل ہے کہ وہ دنیا کےجس کونے میں بھی ظلم وستم کا مشاہدہ کرتا ہے اس کے خلاف آواز بلند کرتا ہے خواہ وہ فلسطین ہو، یمن ہو، بحرین ہو یا پھرمیانمارہو۔

۶۵۵۰۷۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مولوی فایق رستمی:

شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا

سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

منتخب خبریں