خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Tuesday, September 12, 2017 خبر کوڈ : 69293
آیت اللہ مکارم شیرازی:
مذہبی انجمنوں کواسلامی اخلاق اوردینی تربیت پرتوجہ دینی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےاس مطلب کہ مذہبی انجمنوں کو دینی تربیت اور اسلامی اخلاق پرتوجہ دینی چاہیے،کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہےکہ مذہبی انجمنوں کی سب سے پہلی ذمہ داری ولایت کی حفاظت کرنا اوران دوسری ذمہ دارای افراد کی تربیت کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے ۱۱ستمبرکو مدرسہ علمیہ امام موسیٰ کاظم(ع) میں ذاکرین اہل بیت علیہم السلام کےایک سیمینارسےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کے اہم واقعات کے احیاء میں ذاکرین اورثناخوانوں کا اہم کردار ہے۔ جس طرح کہ دعبل خزاعی نے اسلام کے احیاء اوربنی امیہ کے خلاف جدوجہد کرنے کے پچاس سال تک اشعارکہے تھے۔

انہوں ںےمزید کہا ہےکہ اگرہم امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں جوانوں کو جذب کرنے میں ناکام رہے تو پھردوسرے لوگ انہیں اپنی طرف جذب کرلیں گے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے مذہبی انجمنوں نے تاریخی واقعات کوفراموش کرنے سے روکا ہےاورہر سال ان واقعات کو بھرپورجذبے کےساتھ بیان کیا جاتا ہے۔ بنابریں مذہبی انجمنوں کی سب سے پہلی ذمہ داری ولایت کی ترویج اوردوسرے نمبرافراد کی تربیت کرنا ہے۔

انہوں نےہرممکنہ طریقے سےائمہ معصومین علیہم السلام کی ولایت کےاحیاء کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا ہےکہ مقررین اورذاکرین اہل بیت علیہم السلام کو اپنےخطابات اوراشعارمیں اسلامی اخلاق، اسلامی احکام اوراسلامی عقائد پرتوجہ دینی چاہیے۔

۶۵۵۰۴۷

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں