خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69305
عیسی قراقع:
صہیونی حکومت ہزاروں فلسطینی قیدیوں کےخلاف غیرانسانی مظالم کررہی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: فلسطینی قیدیوں کےامورکی آرگنائزیشن کےسربراہ عیسی قراقع نےاپنے ایک بیانیے میں اعلان کیا ہےکہ صہیونی حکومت ، اسرائیل کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے خلاف غیرانسانی اورجنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے المنارکے حوالے سےنقل کیا ہےکہ فلسطینی قیدیوں کےامورکی آرگنائزیشن کے سربراہ عیسی قراقع نے صہیونی حکومت پراسرائیل کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کےخلاف غیرانسانی اورجنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے اپنے بیانیے میں کہا ہےکہ صہیونی حکومت، فلسطینی قیدیوں کواجتماعی سزائیں، ظالمانہ گرفتاریوں، وحشیانہ اذیتیں اورغیرعادلانہ سزائیں دے رہی ہے۔ یہاں تک کہ بچوں کو بھی قید کررکھا ہے اورقیدیوں کو میڈیکل کی سہولتیں نہیں دی جاتی ہیں۔

قراقع نے صہیونی حکومت کی جیلوں کی صورتحال کو انتہائی سخت قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ قیدیوں کو ایک عظیم خطرے کا سامنا ہے کہ جس نےان کے قانونی اورانسانی حقوق کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ لہذا عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموں کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ فلسطینی قیدیوں کی امداد اوراپنے حقوق کےحصول میں ان کی کامیابی درحقیقت اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے فلسطینی عوام کےحق کی کامیابی ہے اوربیت المقدس کی مرکزیت میں ایک مستقل حکومت کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔

۶۵۵۲۷۳

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں