خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69306

بین الاقوامی اداروں کی میانمارکی حکمران پرشدید نکتہ چینی
خبررساں ایجنسی شبستان: ایمنسٹی انٹرنیشنل اورہیومن رائٹس واچ نے روہینگیا کےمسلمانوں کے خلاف اس ملک کی فوج کےتشدد آمیزاقدامات کےمقابلے میں میانمارکی راہنما اورنوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی خاموشی پرشدید نکتہ چینی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے آناٹولی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اورہیومن رائٹس واچ کے نمائندوں نےاقوام متحدہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ میانمارکے راہنما اورنوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے اپنے بارے میں عالمی برادری کے تصورات کو تباہ وبرباد کردیا ہے اورانہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہینگیا کے مسلمانوں کے خلاف میانمارکی حکومت کے تشدد آمیزاقدامات کے مقابلے میں اقدامات کرنے کی دعوت دی ہے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شعبہ بحران پرردعمل کے انچارج تیرانا حسن نے بنگلا دیش سےایک ویڈیو کانفرنس میں کہا ہےکہ میانمارکی فوج عام شہریوں پرجان بوجھ کرفائرنگ کرتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ آراکان کے مسلم دیہاتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اورانہیں آگ لگا دی جاتی ہے۔ روہینگیا کے بنیادی ترین حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے انچارج لوی شاربونو نے بھی کہا ہےکہ روہینگیا کےمسلمان اس وقت میانمارکو مکمل طورپرترک کررہے ہیں جس سےمعلوم ہوتا ہے کہ اس ملک سے مسلمانوں کا صفایا کیا جارہا ہے۔

حسن اورشاربونونے آراکان کے مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیزواقعات کے مقابلے میں آنگ سان سوچی کی خاموشی پرشدید تنقید کرتے ہوئےاس کےکردارکو عالمی برادری کی مایوسی کا سبب قراردیا ہے۔

۶۵۵۳۰۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں