خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69307

پیوٹن نےبشاراسد کےنام مبارکبادی کا پیغام دیتےہوئے دہشتگردی کےساتھ جنگ میں مشترکہ تعاون جاری رکھنےکی ضرورت پرزوردیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان: روس کے صدرنے شامی صدرکے نام اپنے ایک خط میں دیرالزور شہر سےدہشتگرد گروہ داعش کےعناصرمحاصرکے خاتمے پرانہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے العہد کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے شام کے صدربشاراسد کے نام اپنے ایک خط کہ جسے روس کے وزیردفاع سرگئی شویگو نے بشاراسد کو پیش کیا ہے،میں دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے دیرالزورشہرکی آزادی پرمبارکباد پیش کی ہے۔

اسی طرح شامی صدراورروسی وزیردفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشتگردوں کے وجود سے دیرالزورشہرکی مکمل آزادی کے لیے روسی اورشامی فورسزکےمشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ تقدیرساز جنگ نہ فقط شام بلکہ پورے علاقے کےلیے اہم ہے اوراس کےنتائج اس علاقےکی ملتوں کےمستقبل کو تحریرکریں گے۔

اس کےعلاوہ طرفین نے آستانہ کےمذاکراتی عمل اور کشیدگی سےخالی علاقوں کو ایجاد کرنے کے کے اہم کارناموں کی اہمیت پرزوردیا ہے اورشامی فوج اوراس کے اتحادیوں کی کامیابیوں میں تیزی پرمثبت اثرات مترتب ہوں گے۔

روس کی وزارت دفاع نےاپنے بیانیے میں مزید کہا ہے کہ روس کے صدرپیوٹن کے حکم پرروس کے وزیردفاع سرگئی شویگو نے دمشق کا سفرکرتے ہوئے شامی صدرسےملاقات کی ہے۔

۶۵۵۲۷۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں