خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69308

کعبہ، دین اسلام کا مقدس ترین مکان ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: کعبہ ایک ایسی عمارت ہےکہ جومکہ شہرمیں مسجدالحرام میں واقع ہے اوردین اسلام کا ایک مقدس ترین مکان شمارہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےحج سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ کعبہ یا بیت العتیق ایک مکعب نما عمارت ہےکہ جو سعودی عرب کے شہرمکہ میں مسجد الحرام کے درمیان واقع ہے اوردین اسلام کا مقدس ترین مکان شمارہوتا ہے اوریہ عاشقوں کا قبلہ اورمعبود کے بندوں کا مرکز ہے۔

قرآن کریم میں کعبہ کے بارے میں کہا ہے:«اِنَ أَوَل بَیتٍ وُضِعَ لِلنَاسِ لَلَذی بِبَکَّةَ مُبَارَکاً وَهُداً لٍلعَالَمَینَ » (آل عمران)۔

بعض روایات کی بنا پرکعبہ کی عمارت دس مرتبہ بنائی گی ہے۔ یعنی ملائکہ کی عمارت، آدم کی عمارت، شیث کی عمارت، ابراہیم اوران کے بیٹےاسماعیل کی عمارت، العمالقہ کی عمارت، جرہم کی عمارت، مضرکی عمارت، قریش کی عمارت، عبداللہ بن زبیر کی عمارت، حجاج بن یوسف ثقفی کی عمارت۔

کعبہ کی موجودہ عمارت، حجاج بن یوسف ثقفی کےدورمیں بنی تھی اورعثمانی بادشاہوں کے چوتھے بادشاہ سلطان مراد کے دورمیں بنی تھی کیونکہ ۱۰۴۰ ہجری قمری کو سیلاب کی وجہ سے مسجد الحرام تباہ ہوگئی تھی اورپھراس کی تعمیرنو کی گئی تھی۔ یہ ایک مضبوط عمارت ہے۔

کعبہ اسلام کےارکان کے ساتھ براہ راست ارتباط رکھتا ہے؛بالخصوص حج کا فریضہ،زیارت اور کعبہ کا طواف حج کے اراکین میں سے ہیں۔ اسی طرح مسلمانوں کی نمازکا قبلہ بھی کعبہ ہی ہے۔

۶۵۵۳۴۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں