خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ بهمن ۱۳۹۶

الثلاثاء ٧ جمادى الأولى ١٤٣٩

Tuesday, January 23, 2018

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69309
حجۃ الاسلام صفایی:
قرآن کریم سے مانوس افراد اس کے معیاروں کو دیکھتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان:قائد انقلاب اسلامی کے سیاسی اوراعتقادی دفترکے سربراہ نےاس مطلب کہ قرآن کریم سے لگاو رکھنے والے اس آسمانی کتاب کے معیاروں کو دیکھتے ہیں، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ جولوگ اس کتاب سےمانوس ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت کےاعلیٰ درجوں کا وعدہ دیتا ہے تاکہ تمام لوگ جان لیں کہ یہ افراد قرآن کریم سےمانوس ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے سیاسی نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق قائد انقلاب اسلامی کے سیاسی اوراعتقادی دفترکے سربراہ حجۃ الاسلام غلام رضا صفایی نے فوجی جوانوں کے اہل خانہ کےقرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ قرآن نےمختلف قسم کے معیاروں کو بیان فرمایا ہے اورجو لوگ ان سے مانوس ہیں وہ انہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایسے لوگوں کو جنت کے اعلیٰ درجات کا وعدہ دیا ہے کہ جو اس آسمانی کتاب سے مانوس ہیں اور انہیں تاج اورفاخرہ لباس عطا کیے گئے ہیں تاکہ سب لوگ جان لیں کہ یہ افراد قرآن سے مانوس ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہمارے شہداء قرآن کریم سےمتاثر ہیں، آج جب ہم شہید حججی جیسے جوان کا مشاہدہ کرتے ہیں کہ جس میں قرآن کریم سے لگاو موجزن تھا۔

حجۃ الاسلام صفایی نےاس بات پرزوردیتے ہوئےکہا ہے کہ جب ہم شہید حججی کا وصیت نامہ پڑھتے ہیں تو محسوس کرتے ہیں کہ انہیں شہادت کا الہام کیا گیا تھا۔

۶۵۵۳۴۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے

شبستان نیوز : ایران عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ ہنگاموں کے نتیجے میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں جو لوگ بے گناہ ثابت ہوئے وہ ان شاء اللہ اسلامی نرمی و رحمت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

منتخب خبریں