خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69310
آیت اللہ مکارم شیرازی:
عالم اسلام کےعلماء کو میانمارجانا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ میں میانمارکے سانحہ کے بارے میں دوتجاویزپیش کرتا ہوں پہلی یہ کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کونشست منعقد کرکے تبادلہ خیال کرنا چاہیے اوردوسری جانب عالم اسلام کےعلماء کومیانمارجاکراس موضوع کا جائزہ لینا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے آج صبح مسجد اعظم میں اپنے درس خارج فقہ میں میانمارکے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موضوع عالم اسلام کی ایک مشکل ہےاورمسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہےاورتین لاکھ افراد بے گھرہوچکےہیں لیکن کوئی اعتراض نہیں کرتا ہےاورعالم اسلام کیوں خاموشی اختیارکیے ہوئے ہے؟

اس مرجع تقلید نےمزید کہا ہےکہ اسلامی ممالک نےکیوں خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ کیا جب کوئی مسلمان فریاد بلند کرے تواس کی مدد نہیں کرنی چاہیے؟

آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہے کہ میں دوتجاویزپیش کرتا ہوں پہلی یہ کہ اسلامی ممالک کے وزرائےخارجہ کوایک نشست کا اہتمام کرنا چاہیے کیونکہ اس نشست کا اثرہوگا۔

انہوں نےاقوام متحدہ کےاقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ ادارہ فقط مذمت کرتا ہے اورکوئی عملی اقدام نہیں کرتا ہے اوربعض ممالک کے مفادات کی وجہ سے یہ ادارہ خاموشی اختیارکیے ہوئے ہے۔

اس مرجع تقلید نےمزید کہا ہےکہ دوسری جانب اسلامی ممالک کے نامورعلماء کو میانمارجاکراس ملک کےحکام سے بات کرنی چاہیے اوراس موضوع کا جائزہ لینا چاہیے،یہ کوئی سیاسی کام نہیں ہے بلکہ ایک انسانی کام ہےتاکہ مشکل کو حل کیا جاسکے۔

۶۵۵۳۶۱

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں