خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69311

معصوم (ع) نزدیک شیعوں کی دو واضح خصوصیات
شبستان نیوز : پہلی چیز جس کا قیامت کے دن انسان سے سوال کیا جائے گا وہ نماز ہے۔ اگر نماز قبول ہو گئی تو باقی اعمال بھی قبول ہوں گے اور اگر نماز ہی قبول نہ ہوئی تو باقی اعمال رد کر دیے جائیں گے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے شعبہ قرآن و معارف کی رپورٹ:

ملا محسن فیض کاشانی اپنی  کتاب ’’اسرار نماز‘‘ میں رقم طراز ہیں:

انسان کو نماز کے اسرار و رموز چھ شرائط سے سمجھ میں آتے ہیں۔

اول : حضورِ قلب: یعنی دل کو نماز کے دوران فقط خدا کی عظمت کی طرف متوجہ رکھا جائے۔

دوم : قرائت، ذکر و تسبیح کے معانی کو سمجھنا۔

سوم : تعظیم یعنی اس حالت میں معبود کی جلالت و عظمت کو مدنظر رکھا جائے۔

چہارم : ہیبت یعنی خدا سے خوف یعنی نماز میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

پنجم : امید یعنی اپنے معبود سے امید رکھے کہ وہ اس کے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔

ششم : شرم، یعنی اپنی عبادت کو خدا کی عظمت و شان کے مقابلے میں انتہائی کم مایہ سمجھے او شرمساری اور بندگی سے اپنا سر جھکائے۔

روایت میں ہے کہ حقیقی شیعہ کو ان دو خصلتوں سے پہچانو:

اختبروا شیعتی بخصلتین، فان کانتا فیهم فهم شیعتی حقاً؛ محافظتهم لاوقات الصلوة، و مواساتهم فی المال مع اخوانهم المؤمنین، وان لم یکونا فیهم، فاعزب ثم اعزب ثم اعزب۔

میرے شیعوں کو دو خصلتوں سے پہچانو، اگر یہ ان میں پائی جائیں تو وہ حقیقی شیعہ  ہیں: ۱۔ اوقات نماز کا خیال کرتے ہیں۔ ۲۔ اپنے مال سے اپنے مومن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں۔

653702

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں