خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69312

طلاب، ماہ محرم میں مطالعہ کر کے منبر پر جائیں
شبستان نیوز : آیت اللہ سبحانی کہتے ہیں کہ منبر پر جانے سے پہلے مطالعہ کر لینا چاہیے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر منبر علمی اور اخلاقی ہو تو معاشرے کو ایک نظام دیتا ہے اور اگر ہا و ہو کے ساتھ مجلس کو ختم کریں تو اس کا اثر فقط مسجد کے اندر تک رہتا ہے لیکن مسجد سے جیسے ہی باہر جائیں تو اس کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔

قم سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ:

آیت اللہ جعفر سبحانی نے آج مسجد اعظم حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا  میں اپنے اصول کے درس خارج کے دوران کہا کہ  اسلام کا پودا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں سے کاشت کیا، خود اس کی باغبانی کی اور پھر اس کو پروان چڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد بنی امیہ جیسے کچھ گروہ نہیں چاہتے تھے کہ اسلام پھلے پھولے۔ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ اسلام میں تحریف کر دی جائے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی سرتوڑ کوششیں بھی کیں۔

آیت اللہ سبحانی نے قیام امام حسین علیہ السلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب امام حسین علیہ السلام نے دیکھا کہ زبانی امر بالمعروف کا کوئی فائدہ نہیں ہے تو انہوں  نے جہاد پر کمر باندھی تا کہ اسلام کی بنیادوں کو مسمار ہونے سے روکا جائے اور امر بالمعروف  کا فائدہ ہو۔

منبر کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ منبر پر جانے سے پہلے مطالعہ کر لینا چاہیے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر منبر علمی اور اخلاقی ہو تو معاشرے کو ایک نظام دیتا ہے اور اگر ہا و ہو کے ساتھ ختم کریں تو اس کا اثر فقط مسجد کے اندر تک رہتا ہے لیکن مسجد سے جیسے ہی باہر جائیں  تو اس کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔

655382

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں