خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69313

منتظر کا وظیفہ ظہور کا وقت اور امام (عج)کی جائے سکونت جان لینا ہی نہیں
شبستان نیوز : یہ جان لینا کہ امام مہدی (عج) کب ظہور فرمائیں گے یا اس زمانے میں وہ کہاں زندگی بسر کر رہے ہیں، اتنا اہم نہیں ہے جتنا اہم یہ ہے کہ ہم یہ جان لیں کہ اس زمانے میں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں اور امام علیہ السلام ہم سے کیا امید لگائے بیٹھے ہیں۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ:

قرآن کریم میں سورہ اعراف  کی آیت 187 میں خداوند عالم فرماتا ہے:  يسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لَا يجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً يسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِي عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يعْلَمُونَ(الأعراف/187)؛ یہ لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ قیامت واقع ہونے کا وقت کب ہے؟ کہدیجیے: اس کا علم صرف میرے رب کے پاس ہے، قیامت کے وقت کو اللہ کے سوا کوئی ظاہر نہیں کر سکتا، (قیامت کا واقع ہونا) آسمانوںاور زمین کا بڑا بھاری حادثہ ہو گا جوناگہاں تم پر آ جائے گا، یہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا آپ اس کی کھوج میں ہوں، کہدیجیے: اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔‘‘

امام رضا علیہ السلام نقل کرتے ہیں کہ جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے امام زمانہ عج کے ظہور  کے بارے میں پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا: ان کی مثال علم الساعۃ (قیامت) کی مانند ہے یعنی ان کا ظہور قیامت کی طرح اچانک ہو گا۔ اس کے  بعد آپؐ نے درج ذیل آیت تلاوت فرمائی: رَبِّي لَا يجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً۔

البتہ ہمارے لیے یہ جان لینا کہ امام مہدی (عج) کب ظہور فرمائیں گے یا اس زمانے میں وہ کہاں زندگی بسر کر رہے ہیں، اتنا اہم نہیں ہے جتنا اہم یہ ہے کہ ہم یہ جان لیں کہ اس زمانے میں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں اور امام علیہ السلام ہم سے کیا امید لگائے بیٹھے ہیں۔

654628

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں