خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69319

مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کا حملہ
بین الاقوامی: مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 90 غاصب صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل رام اللہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں نے 13 ستمبر 2017 کو صبح سویرے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں حملہ آوروں کو صہیونی فوجیوں کی سرپرستی حاصل تھی۔

غاصب صہیونی مسجد الاقصی پر حملے کے بعد مسجد میں داخل ہوگئے اور اس کے مختلف حصوں میں گردش کی۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور مسجد میں داخل ہوکر اس کے مختلف حصوں میں آزادانہ گردش کرتے ہیں اور مسجد میں یہودی مذہب کی عبادات بھی انجام دیتے ہیں۔

ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ مسلمانوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ مسجد الاقصی صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں ہے۔

655465

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں